نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
لاہور(فرنٹیئرنیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 4 روزہ سرکاری دورے پرچین پہنچ گئیں۔پاکستان میں تعینات چین کے قونصل جنرل سن یان نے وزیراعلیٰ کولاہور ائیرپورٹ سے چین روانگی کے لئے ا لوداع کیا۔ ارومچی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا چین کے اعلیٰ عہدیدار اور سفارتی حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے شِن جِیانگ سٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے کانفرنس سینٹر، کُنلُن ہال سے اپنی سرکاری مصروفیات کا آغاز کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز سے چِن شیاوجیانگ، پارٹی سیکرٹری صوبہ شِن جِیانگ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز سے ڈپٹی پارٹی سیکرٹری شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی،ہی ژونگ یونے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز سے شِن جِیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور (XPCC) کے وفد نے اہم میٹنگ کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور پنجاب کے وفد کے اعزاز میں ڈپٹی پارٹی سیکرٹری شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی اور پارٹی سیکرٹری و پولیٹیکل کمشنر، ہی ژونگ یوکی کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے چین کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے شِن جِیانگ سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں قیام کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا آزاد کشمیر اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب پر اظہار تشکر
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب پر اظہار تشکرکیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے طارق فاروق کو آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر اوراحمد رضا قادری کو ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پرمبارکباددی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آزادجموں و کشمیر کے عوام کو بھی مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی پشین میں مزدوروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پشین میں سڑک بناتے مزدوروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے دہشت گر دوں کی فائرنگ سے 5مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر گہر ے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے بیان میں شہید مزدوروں کے غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرپٹ عناصر کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا
دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرپٹ عناصر کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا اور کرپشن کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا اعلان بھی کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے آئی جی کو بدعنوان عناصر کی چھانٹی کرنے کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں امن وامان کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں ڈولفن پولیس کا آپریشنل کنٹرول متعلقہ پولیس سٹیشن سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب پولیس کو باڈی کیم سے لیس کرنے کیلئے 30ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بچوں اور خواتین کیخلاف کرائم کے مکمل کنٹرول کیلئے پلان طلب کر لیا۔ بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کے بارے میں زیروٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے قیدی وین میں جی پی ایس اورکیمرے نصب کرنے کی منظوری بھی دے دی اور قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعات پر سخت کارروائی کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کرپشن کے لئے بدنام پولیس افسروں کو ایس ایچ او نہ لگانے کا حکم دیا اور کرپٹ پولیس آفیشل کیخلاف سخت رویہ اپنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے نقب زنی کے واقعات میں کمی کیلئے بھرپور کارروائی کی ہدایت کی اور شیخوپورہ میں جرائم کے مکمل خاتمے کیلئے آپریشن کلین اپ کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ جرائم کی مجموعی صورتحال میں واضح کمی آرہی ہے۔ ڈکیتی،قتل،چھینا چھپٹی،چوری اوردیگر جرائم میں کمی ہوئی ہے۔ ڈکیتی میں 54فیصد،قتل میں 35فیصد،کارڈکیتی میں 46 فیصد، بائیک چوری میں 53فیصدکمی آگئی۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ لاہور میں قتل کے واقعات میں 43فیصد،ڈکیتی کے واقعات میں 32فیصد،کارڈکیتی 43فیصد،بائیک چوری54فیصدکمی ہوئی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس ضلع میں جرائم کی شرح زیادہ ہوگی وہاں ڈی پی او سے بازپرس کی جائے گی۔بچے اورخواتین میری ریڈ لائن ہیں،ان کے خلاف جرائم پرکسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔صوبے میں امن وامان پہلی ترجیح ہے،عوام کے جان ومال کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کریں گے۔
