نہ کوئی ڈیل ہے نہ ہی کوئی ڈھیل، سب کہانیاں پی ٹی آئی گھڑ رہی ہے،طلال چوہدری

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہوئےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جس دن سے صحت مند نکلےکسی نے شکر ادا نہیں کیا، سارے افسردہ اور غصے میں ہیں اور کہتے ہیں حکومت سے بدلہ لیناہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز سےگفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے علاج کے لیےکہا گیاہے اور علاج بیمارکا ہوتا ہے، اگرکوئی بیمار نہ ہو اور زبردستی اپنی مرضی کے اسپتال میں علاج کی خواہش ہو تو اس کے پیچھے یہی ہوسکتا ہےکہ بیماری کا بہانہ بنا کر این آر او لے لیں۔نہ کوئی ڈیل ہے نہ ہی کوئی ڈھیل، سب کہانیاں ہیں جو صرف پی ٹی آئی بنا رہی ہے۔

مولانافضل الرحمان کے حوالے سے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا اپوزیشن اسپیشلسٹ ہیں، وہ سینیئر سیاستدان ہیں، اچھی بات ہے مولانا اپوزیشن کو حزب اختلاف کا کردار ادا کرنےکا طریقہ سکھائیں۔

امریکا ایران جنگ کے حوالے سے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کا اہم کردار رہاہے، پوری دنیا نے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے، اس وقت پاکستان کی سفارت کاری عروج پر ہے،

قیام پاکستان سے اب تک سفارتی محاذ پرپاکستان کا یہ عروج کبھی نہیں دیکھا، یہ کریڈٹ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکو جاتا ہے، اللہ تعالیٰ فیلڈ مارشل کو کامیاب کرے، ان کے حالیہ دورہ ایران کی کامیابی دنیا کےلیے ریلیف فراہم کرےگی۔

Read Previous

مسلم لیگ(ن) نے اپنے رہنمائوں کو نئے صوبوں کے قیام بارے موقف دینے سے روک دیا

Read Next

اسلام آباد میں غیرقانونی کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن، مزید 14 غیرملکی گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular