نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
پشاور(فرنٹیئرنیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے دوٹوک کہا ہے کہ لانگ مارچ 27 ستمبر کو ہی ہو گا تاریخ میں کوئی ردوبدل نہیں۔ کارکن تیاری شروع کریں، 27 ستمبر کو کامیاب ہو کر واپس آئیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود بانی کا شفااسپتال میں علاج نہیں کرایا گیا، لانگ مارچ کی قیادت خود کروں گا اور لاکھوں افراد اسلام آباد لے کر جا رہا ہوں۔ سہیل آفریدی نے ہدایت کی کہ کارکن تیاری شروع کریں، 27 ستمبر کو کامیاب ہو کر واپس آئیں گے۔
اس سے قبل ہنگو میں ابوبکر صدیق چوک پر اسٹریٹ موومنٹ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان سے متعلق عدالتی فیصلے کو حکومت نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا، ایک مرتبہ پھر کچھ لوگوں نے ثابت کیا کہ وہ آئین و قانون سے بالاتر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کوئی ادارہ حکم دیتا ہے تو ایک گھنٹے میں عملدرآمد ہوجاتا ہے، عمران خان کے لیے عدالتوں نے حکم دیا مگر خود کو بالاتر سمجھنے والوں نے عمل نہیں کیا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ طاقتوروں کو سزائیں نہیں دی جاسکتیں تو کمزور قیدیوں کو بھی آزاد کردیا جائے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک ملک میں کمزور کے لیے الگ اور طاقتور کے لیے الگ قانون ہو۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد کا مقصد کمزور اور طاقتور کے لیے ایک قانون ہے، سوچنا ہوگا ملک کو کس طرف لے جارہے ہیں، کسان اور صنعتکار پریشان ہیں۔
