اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کریک ڈاون ،درجنوں ملزمان گرفتار،اسلحہ و منشیات برآم

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری۔ سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 34 جرائم پیشہ عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے موثر کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 540 گرام چرس، 1,563 گرام آئس اور مختلف بور کے سات عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 540 گرام چرس، 1,563 گرام آئس اور مختلف بور کے سات عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 19 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

اسلام آباد پولیس کی ”No to Weapon”مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ،اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرنے،سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے۔

ماہ اگست کے دوران اسلام آباد پولیس نے 145 سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے

دریں اثنا اسلام آبادپولیس کے ماہ اگست کے دوران145گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز۔سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر9,317افراد،3,993گھروں، 274 ہوٹلوں اور1,027 دکانوں سمیت4,908موٹرسائیکلوں اور1,720گاڑیوں کو چیک کیا گیا،جبکہ 251مشکوک افراد،453موٹر سائیکل اور پانچ گاڑیوں کو جانچ پڑتال کیلئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ماہ اگست کے دوران اسلام آباد پولیس نے 145 سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے۔

ان آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 9,317 افراد، 3,993 گھروں، 274 ہوٹلز، 1,027 دکانوں، 4,908 موٹر سائیکلوں اور 1,720 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔دورانِ آپریشن 251 مشکوک افراد، 5 گاڑیوں اور 453 موٹر سائیکلوں کو مزید قانونی کارروائی اور تصدیق کے لیے مختلف تھانوں منتقل کیا گیا۔مزید برآں، سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کے دوران منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا

، جن کے قبضے سے آئس، ایک خنجر اور تین پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیے گئے۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا بنیادی مقصد جرائم پیشہ اور مشکوک عناصر کی نشاندہی، غیر قانونی اسلحہ و منشیات کے خلاف کارروائی، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔اسلام آباد پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ دورانِ چیکنگ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص، گاڑی یا سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا “پکار-“15 پر دیں۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کا قیام اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے

Read Previous

کوہ پیما ڈاکٹر اسما کی میت واپسی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے، عطا اللہ تارڑ

Read Next

کارکن تیاری شروع کریں، 27 ستمبر کو کامیاب ہو کر واپس آئیں گے، سہیل آفریدی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular