راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے پاک فوج کی 3 کمپنیاں تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر کیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ فوج تعینات کرنے کی منظوری “راولپنڈی میں حساس سیکیورٹی فرائض کی انجام دہی اور ضلعی انتظامیہ کی ضرورت کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے اور کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے” دی گئی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور اس کی مدت 6 ماہ ہوگی۔

Read Previous

عمران خان کی اسپتال منتقلی کے حکم کی خلاف ورزی، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست

Read Next

ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور ورچوئل اثاثہ جات کے تحفظ کیلئے شفاف ریگولیٹری نظام متعارف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular