نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اوٹاوا(فرنٹیئرنیوز)کینیڈین وزیراعظم نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا کے مفادات کے حصول کے لیے مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہوئی، امریکا نے کینیڈا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا۔
کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کینیڈا بھی اسی شرح سے جوابی ٹیرف عائد کرے گا۔
دوسری جانب امریکا نے کہا ہے کہ کینیڈین درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف آج رات نافذ ہوجائے گا، امریکا نے کینیڈا کو ٹیرف میں نمایاں کمی کی پیشکش کی تھی، کینیڈا نے ٹیرف سے متعلق مزید رعایتیں طلب کیں اور تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے سے انکار کر دیا۔
امریکی حکومت نے الزام عائد کیا کہ کینیڈا امریکی مصنوعات کے خلاف جوابی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا کوئی نیا اجلاس طے نہیں کیا گیا۔
واضح رہےتجارتی مذاکرات کی ناکامی سے امریکا اور کینیڈا کے درمیان پہلے ہی کشیدہ تجارتی تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، دونوں ممالک کے کاروباری حلقے نئی ٹیرف جنگ کے ممکنہ معاشی اثرات پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
یہ صورتحال شمالی امریکا کے تجارتی ڈھانچے اور امریکا، میکسیکو اور کینیڈا معاہدے کے مستقبل کے حوالے سے بھی نئے سوالات اٹھا رہی ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے جاری تجارتی کشیدگی اب مزید شدت اختیار کرتی دکھائی دے رہی ہے۔
