نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے 12 ربیع الاول 1448 ہجری کے موقع پر عام تعطیل کی منظوری دی جس کے بعد کابینہ ڈویژن نےعید میلادالنبیﷺ پرعام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر سرکاری دفاتر اور ادارے 26 اگست کو بند رہیں گے۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے عید میلاد النبی ﷺ کے خصوصی اہتمام کے بارے میں ہدایات جاری کی ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومتِ پنجاب عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام اور شایانِ شان انداز میں منائے گی، صوبہ بھر میں عیدِ میلاد کے بڑے جلوسوں کے راستوں پر سبیلیں لگائی جائیں گی۔
بڑی اور ممتاز عمارتوں، بینکوں اور دفاتر کو سبز برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا، منگل 25 اگست بمطابق 11 ربیع الاول تمام سرکاری و نجی سکولوں میں محافلِ میلاد منعقد ہوں گی۔ عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے سیرت طیبہ سمپوزیم کا انعقاد کیا جائے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی جیلوں میں ولادت باسعادت کی مناسبت سے اسیران میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی،عید میلادالنبی ﷺ پر بہترین سکیورٹی انتظامات کیلئے محکمہ داخلہ کی جاری کردہ ہدایات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے،پنجاب بھر میں ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو ہدایات پر عملدرآمد کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیا۔
