ڈی پی او بھکر کا 12 ربیع الاوّل کے جلوس روٹس کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

بھکر(فرنٹیئرنیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نے 12 ربیع الاوّل کے سلسلہ میں سٹی بھکر اور دریا خان میں جلوس کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈی پی او نے جلوس روٹس، داخلی و خارجی راستوں، حساس مقامات اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی پی او بھکر نے متعلقہ پولیس افسران کو جلوس کے دوران فول پروف سیکیورٹی، مؤثر نگرانی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

ڈی پی او بھکر نے کہا کہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر امن و امان کا قیام اور شہریوں کو پُرامن و محفوظ ماحول کی فراہمی بھکر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ تمام افسران و اہلکار الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیں۔

Read Previous

سکول کب کھلیں گے ؟۔۔۔نئے اوقات کار بھی جاری۔۔ محکمہ تعلیم پنجاب

Read Next

مسائل کی آڑ میں کوئی محب وطن بندوق نہیں اٹھا سکتا، دہشت گردی کے پیچھے دشمن ممالک ہیں، وزیراعظم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular