سکول کب کھلیں گے ؟۔۔۔نئے اوقات کار بھی جاری۔۔ محکمہ تعلیم پنجاب

لاہور(فرنٹیئرنیوز)محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے۔پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول 24 اگست 2026 سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے، جو 24 اگست سے 15 اکتوبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔

نئے شیڈول کے مطابق سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک جاری رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز اسکولوں میں چھٹی 12:45 بجے ہوگی۔ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز صبح کی شفٹ صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہے گی۔

اسی طرح ڈبل شفٹ اسکولوں میں شام کی شفٹ پیر سے جمعرات دوپہر 1 بجے سے شام 5:30 بجے تک ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز شام کی شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام 5:30 بجے تک ہوگی۔محکمہ تعلیم پنجاب نے چیف ایگزیکٹو افسران، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو نئے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل افواہیں چل رہی تھیں کہ پنجاب میں اسکول و کالجز میں تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے لیکن محکمہ تعلیم نے اس کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ تعلیمی ادارے 24 اگست سے کھل جائیں گے۔

Read Previous

سیکیورٹی فورسزکے کامیاب آپریشنز۔۔۔دہشت گردوں کی لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

Read Next

ڈی پی او بھکر کا 12 ربیع الاوّل کے جلوس روٹس کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular