عمران خان صحت مندہیں،اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق 

اسلام آباد(فرنٹیئر نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پمز اسپتال میں طبی معائنے اور واپس اڈیالہ جیل بھیجے جانے کی تصدیق کردی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ قیدی کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب حفاظتی انتظامات کے تحت اسپتال لے جایا گیا جہاں ماہرِ امراض چشم، ماہرِ امراض قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں نےان کامعائنہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے جو سکیورٹی کی صورتحال الشفا اسپتال کے راستے میں اور باہر پیدا کی گئی اس کے پیش نظر ان کو پمز اسپتال لے جایا گیا جہاں الشفا اسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔
وزیر اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں نے عمران خان کو طبی طور پرصحت مند قراردیا جب کہ ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان علاج کےتمام مراحل کےدوران موجود رہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ طبی معائنےکے بعد انہیں 21 اگست کی صبح 5 بجے واپس اڈیالہ جیل منتقل کیاگیا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پہلے بھی طبی سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں اور اب بھی جب ان کو ضرورت پڑے گی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بدھ کے روز دیے گئے فیصلے میں عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

Read Previous

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

Read Next

وزیراعظم کی زیر صدارت گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular