آئی جی اسلام آبادکا سکیورٹی، ٹریفک، لاجسٹکس اور پولیس ویلفیئر سے متعلق امور کا جائزہ

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد نے سینئر پولیس افسران کو مختلف ٹاسکس تفویض کئے۔انہوں نے تمام افسران کو ذمہ داریوں کی بروقت تکمیل اور موثر کارکردگی کے لئے ضروری احکامات بھی جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سینئر پولیس افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں اسلام آباد پولیس کے مختلف انتظامی اور پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے دوران سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، لاجسٹکس اور پولیس ویلفیئر سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ افسران نے اپنے شعبہ جات سے متعلق جاری اقدامات اور مختلف امور پر آئی جی اسلام آباد کو بریفنگ دی۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے افسران کو مختلف اہم ٹاسکس تفویض کرتے ہوئے ان کی بروقت اور موثر تکمیل کے لیے ضروری رہنمائی اور ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران اپنے متعلقہ شعبہ جات میں تفویض کردہ ذمہ داریوں کو پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کریں اور جاری اقدامات کی موثر نگرانی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو مزید موثر بنانے، دستیاب وسائل کو بہتر انداز میں بروئے کار لانے اور پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی مجموعی کارکردگی میں بہتری کے لیے موثر انتظامی نظام، بہتر رابطہ کاری اور ذمہ داریوں کی بروقت تکمیل بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ تمام افسران شہریوں کو بہتر پولیس سروسز کی فراہمی اور فورس کی استعدادِ کار میں اضافے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں۔

اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز۔

سرچ آپریشنز کے دوران 404 افراد، 126 گھروں، 61 دکانیں، 16 ہوٹل ،263 موٹر سائیکلوں اور 85 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے سات مشکوک افراد اور 18 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے

۔سرچ آپریشنز کے دوران 404 افراد، 126 گھروں، 61 دکانیں، 16 ہوٹلوں ،263 موٹر سائیکلوں اور 85 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے سات مشکوک افراد اور 18 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار”15-پر فوری اطلاع دیں۔ٓ

Read Previous

عمران خان کی صحت سنجیدہ انسانی معاملہ ۔۔عطا تارڑ اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس شرمناک ہے ،پی ٹی آئی

Read Next

پاکستان میں سائبر کرائم کیخلاف بڑی کارروائیاں،سینکڑوں گرفتار، 76کو ملک بدرکرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular