اسلام آبادہائیکورٹ کو بشریٰ اور عمران خان کو ضمانت بھی دے دینی چاہیے، علیمہ خان

راولپنڈی(فرنٹیئرنیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نےکہا ہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو بشریٰ بی بی اور عمران خان کو ضمانت بھی دے دینی چاہیے۔

اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سےگفتگو میں علیمہ خان کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ریلیف دیا اب عمران خان اسپتال جائیں گے، ہم 8 ماہ سے یہ مطالبہ کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو ریلف ملا ہے تو بشریٰ بی بی پر تو چارجز کمزور ہیں، جیسے بانی کو ریلیف ملا بشریٰ بی بی کو تو پہلے مل جانا چاہیے تھا۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج نورین نیازی کی ملاقات کرائی جائےگی، صحت کے اوپر سیاست نہیں ہو رہی ہم تو بہنیں ہیں، ان کی صحت پربات کرتی ہیں، انصاف نہ ملے تو تنقید ہوتی ہے، ہمیں تحریری طور پر دینےکی ضرورت نہیں، ہم نے سپریم کورٹ میں بیان دیا ہے، ہم لوگ باہر آکر میڈیا سے بات نہیں کریں گے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آپ کوپتہ ہے پہلےاسلام آباد ہائی کورٹ اور عدالتوں نےکیا کیا ہے، اس میں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آپ کو کس نےکہا مجھے ریلیف مل رہا ہے، ہم تو ابھی اے ٹی سی سے ہی آرہے ہیں، ابھی میرےکیس میں ہماری طرف سےگواہ پر جرح ہونی ہے، ہم نے تو کہا تھا کل ہی کرلو لیکن انہوں نےکہا تیاری کرنی ہے۔

Read Previous

سعودیہ نے یو اے ای بھیجی جانیوالی مالی رقوم پر نگرانی سخت کردی، خبر ایجنسی کا دعویٰ

Read Next

پاکستان تحریکِ انصاف کا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم*

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular