حج انتظامات بروقت مکمل کرکے عازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، وزیراعظم

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم کو آئندہ حج کی تیاریوں اور عازمین کے لیے کیے جانے والے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو آئندہ حج کیلئے سعودی حکام سے ہونے والے معاہدوں کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں، انہوں نے وزارتِ مذہبی امور کے دیگر جاری منصوبوں اور عوامی سہولت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے وزیر مذہبی امور کو حج کے عمل کو شفاف اور آرام دہ بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ حج کے دوران پاکستانی عازمین کو رہائش، ٹرانسپورٹ اور طبی امداد سمیت بہترین سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ حج آپریشن سے متعلق تمام انتظامی و ترتیبی امور کو وقت سے پہلے اور مثر انداز میں حتمی شکل دی جائے تاکہ عازمینِ حج کو مناسکِ حج کی ادائیگی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Read Previous

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک

Read Next

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلیاں گرانے کو تیاری پکڑ لی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular