عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

اسلام آباد(ظفرملک)سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا

جس میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان سے جیل ملاقاتیں کرنے والوں نے باہر آ کر سیاسی گفتگو پر پابندی کے جیل رول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میڈیا ٹاکس، انٹرویوز اور ٹویٹس کے ذریعے آئینی عہدیداروں/ریاست کے نمائندوں کو بدنام کیا (تصاویر ثبوت کے طور پر لف کی گئی ہیں)

عمران خان سے ملاقاتوں کو عدلیہ، خارجہ پالیسی، اداروں اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز کے خلاف عوام کے جذبات کو بھڑکانے کے لیے استعمال کیا گیا، جس سے ان اداروں کے خلاف نفرت کو ہوا ملی ہے

Read Previous

جب تک حکومت گھٹنے نہیں ٹیکے گی ، جدوجہد جاری رہے گی،حافظ نعیم

Read Next

سرکاری معالجین عمران خان کا چیک اپ کرتے ہیں، ایک آنکھ تقریباً نارمل ہوچکی ہے: سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کی رپورٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular