نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گڈز ٹرانسپورٹرز سے ہڑتال ختم کرکے مذاکرات کا راستہ اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت برآمدات میں اضافے کی اشد ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ برآمدات کی ترسیل میں خلل ڈالنا کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں، ٹرانسپورٹرز کے مطالبات درست ہوں یا غلط، احتجاج کا ایسا طریقہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے جس سے ملکی برآمدات متاثر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے ملکی برآمد کنندگان کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، جبکہ پاکستان کو اس وقت ایک ایک ڈالر کی ضرورت ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ برآمدات حکومت کی قومی ترجیح اور ایمرجنسی ہیں، ایکسپورٹ کے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹ ملکی مفاد میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹرز کے ساتھ بیٹھ کر ان کے مسائل پر مذاکرات کرے گی، تاہم ہڑتال کسی مسئلے کا حل نہیں۔
