ہزارہ صوبے کے قیام کی حمایت کرتے ہیں، عبدالعلیم خان

لاہور(فرنٹیئرنیوز)صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے خیبرپختونخوا میں ہزارہ صوبے کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبادی میں اضافے کے باعث ملک میں نئے صوبوں کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔

عوام ملک بھرمیں انتظامی بنیادوں پرنئے صوبوں کا قیام چاہتے ہیں، اس لیے سیاستدانوں کو اس قومی معاملے پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئے صوبوں کی اونرشپ لینی چاہیے۔اپنے بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں 2010 سے ہزارہ صوبے کے قیام کے لیے آوازیں بلند ہو رہی ہیں، جبکہ صوبے کی اہم سیاسی جماعتیں بھی ہزارہ صوبے کے قیام کی خواہاں ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی ہزارہ صوبے کے مطالبے کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کی حمایت کرتی ہے، پنجاب اور سندھ میں بھی نئے صوبوں کے قیام کے لیے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ہم جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کے قیام کی بھی حمایت کرتے ہیں۔ چاروں صوبوں کو چار، چارانتظامی یونٹس میں تقسیم کرنے میں کوئی حرج نہیں، اصل مقصد عوام کو بہترانتظامی سہولیات فراہم کرنا ہونا چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کا قیام قومی مسئلہ ہے، اسے سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے۔ملکی مفاد میں مثبت تجویز کسی بھی پلیٹ فارم سے آئے گی تو اسے خوش آمدید کہیں گے۔ دورِ حاضر کے تقاضوں اور موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔صدراستحکام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ دنیا کے کئی ممالک کم آبادی کے باوجود پاکستان سے زیادہ صوبے رکھتے ہیں، لہٰذا ملک میں انتظامی بنیادوں پرنئے صوبوں کے قیام پرسنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔

Read Previous

پنجاب کوجنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ فعال ’’اے آئی‘‘ صوبہ بنے گا، مریم نواز

Read Next

آزاد کشمیر: 23 اسٹیشنز پر پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری، حویلی سے فیصل راٹھور کامیاب قرار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular