نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) یوم آزادی کے موقع پر عسکری قیادت نے صدر مملکت اور وزیراعظم کے ہمراہ شہدا اور غازیوں کے اہلخانہ سے خصوصی ملاقات کی۔
یادگار فتح کی تقریب میں صدر مملکت، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہدا اور غازیوں کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کی قربانیوں، حوصلے اور ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افواج نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں قومی یکجہتی، وطن سے محبت اور ملکی دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی قربانیوں کو خصوصی طور پر یاد کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہدا کو قوم کا ماتھے کا جھومر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ملک و قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے شہدا کے اہلخانہ کی ثابت قدمی اور قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہدا اور غازیوں کے اہلخانہ سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان سے گفتگو کی اور ان کے جذبات سنے، عسکری قیادت نے شہدا کے خاندانوں کو یقین دلایا کہ قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معرکہ حق کے شہدا کے لواحقین سے خصوصی طور پر ملاقات کی اور ان کے سروں پر دست شفقت رکھا۔ اس موقع پر شہدا کے اہلخانہ نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
تقریب میں وطن کے دفاع کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہدا اور ملکی سلامتی کیلئے خدمات انجام دینے والے غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افواج نے یوم آزادی پر قوم کیلئے امن، خوشحالی اور ترقی کی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
