FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت ، 20 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا

راولپنڈی(فرنٹیئرنیوز) ہولی فیملی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 20 سالہ نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آ گیا۔

حافظ معاذ عباسی کو ناک کی ہڈی کے معمولی آپریشن کے لیے ہسپتال لایا گیا تھا تاہم آپریشن تھیٹر میں اینستھیزیا دیے جانے کے بعد طبی پیچیدگی پیدا ہوئی اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

متوفی کے والد نے ڈاکٹروں اور عملے پر مبینہ غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب سے واقعے کی شفاف انکوائری اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جوان سال بیٹے حافظ معاذ عباسی کی اچانک موت پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ والد کا کہنا ہے کہ معمولی آپریشن کے لیے اسپتال آنے والے ان کے بیٹے کی موت نے پورے خاندان کو صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔

دوسری جانب ہولی فیملی اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم انکوائری کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی ہے۔نوجوان کی موت اینستھیزیا دیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی طبی پیچیدگی کے باعث ہوئی۔

علاج معالجے میں کوئی غفلت ثابت نہیں ہوئی اور اس حوالے سے کلینیکل آڈٹ بھی کرایا گیا ہے۔معاملے کی مزید اعلیٰ سطحی تحقیقات کے لیے کیس وائس چانسلر کو بھجوایا جا رہا ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔

Read Previous

عوام کومہنگائی سے ریلیف نہ مل سکا،آٹے سمیت 19 اشیائے ضروریہ قیمتوں میں اضافہ

Read Next

شمالی کوریا کے ہیکرز جعلی ویڈیو کالز کے ذریعے 400 ملین ڈالر سے زائد لے اڑے، ایف بی آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular