FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل، مسلم لیگ ن نے کمیٹی کے لیے 11 نام پیش کر دیئے

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) انتخابی اصلاحات کمیٹی کے قیام کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے نام نائب وزیراعظم کو بھجوا دیئے۔اعظم نذیر تارڑ، اسحاق ڈار اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری بھی کمیٹی کے لیے تجویز کردہ ناموں میں شامل ہیں، نائب وزیراعظم کی منظوری کے بعد انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل پا جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر سے پیر کو ملاقات ہوگی، ملاقات میں پی ٹی آئی سے کمیٹی کے لیے نام مانگے جائیں گے۔پی ٹی آئی کی جانب سے نام فراہم کیے جانے کے بعد کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

Read Previous

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی،انسانی جانوں سے کھیلنے والے 3 ملزمان گرفتار

Read Next

عوام کومہنگائی سے ریلیف نہ مل سکا،آٹے سمیت 19 اشیائے ضروریہ قیمتوں میں اضافہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular