لاہور (فرنٹیئرنیوز) رائیونڈ میں کارروائی کے دوران جعلی ’’ایموکسی کیپ 500‘‘ کیپسولز کی بھاری کھیپ برآمد کرلی گئی۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے رائیونڈ میں چھاپہ مار کر جعلی ادویات برآمد کر لیں اور موقع سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں 2 ڈرگ پیڈلرز اور ایک سہولت کار شامل ہے۔ملزمان کے قبضے سے معروف اینٹی بائیوٹک دوا ’’ایموکسی کیپ 500‘‘ کیپسولز کی بھاری کھیپ برآمد کی گئی، جو جانچ پڑتال کے دوران اصل مینوفیکچرنگ کمپنی کی تیار کردہ ثابت نہیں ہوئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
