FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں آئندہ کثیرالجہتی اجلاسوں، بالخصوص اسلام آباد میں ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے اور کثیرالجہتی فورمز پر باہمی رابطہ کاری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران آئندہ مشترکہ سفارتی مصروفیات اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر تعاون کے امکانات بھی زیرِ غور آئے۔

اس موقع پر پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Read Previous

سینڈ پیپر گیٹ سکینڈل: پیٹ کمنزنے عثمان خواجہ کے تمام دعوؤں کو مسترد کر دیا

Read Next

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد،فیلڈ مارشل عاصم منیر اوراعلیٰ حکومتی رہنمائوں کی شرکت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular