FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

کراچی(فرنٹیئرنیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے اور ہنگامی تیاریوں کو بہتر بنانے کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
اے ڈی بی کے اعلامیہ کے مطابق پروگرام کے تحت سیلاب، زلزلوں اور دیگر قدرتی آفات کے بعد فوری مالی وسائل کی فراہمی کا نظام بہتر بنایا جائے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کو قدرتی آفات سے سالانہ اوسطاً 2 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے، 2022 کے سیلاب سے پاکستان کو 14.9 ارب ڈالر کا براہِ راست نقصان ہوا، سیلاب سے ملکی معیشت کو 15.2 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا، سیلاب نے 91 لاکھ افراد کو غربت میں دھکیل دیا۔

پروگرام کے تحت سیلاب اور زلزلوں کے بعد پاکستان کو فوری مالی مدد مل سکے گی، آفات سے پہلے تیاری انسانی جانوں اور روزگار کے تحفظ میں مددگار ہے۔

Read Previous

جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان

Read Next

سالک حسین کی گفتگو سے لگ رہا وہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں: عظمیٰ بخاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular