FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع

راولپنڈی(فرنٹیئرنیوز) راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف درج 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل محمد فیصل ملک اور ان کی قانونی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی جبکہ پراسیکیوشن ٹیم بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھی۔

عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے درخواستوں کی مزید سماعت کارروائی کے بغیر ملتوی کر دی۔

Read Previous

شہری ترقی کیلئے نئے تقاضوں کے مطابق انتظامی نظام ناگزیر ہے: راشد لنگڑیال

Read Next

ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular