FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

پاکستان کا یوکرین تنازع کے حل کیلئے جنگ بندی، مذاکرات اور سفارتکاری پر زور

نیویارک(فرنٹیئر نیوز) پاکستان نے یوکرین تنازع کے حل کیلئے جنگ بندی، مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ نے یو این سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین جنگ کی شدت اور شہری ہلاکتوں میں اضافے پر پاکستان کو گہری تشویش ہے، توانائی کی تنصیبات، ذرائع نقل و حمل اور تجارتی جہازوں پر حملے تشویشناک ہیں۔

سید حیدر شاہ نے کہا کہ فریقین مزید کشیدگی سے گریز اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں، یوکرین تنازع کا پرامن حل ہی واحد قابل عمل اور ذمہ دارانہ راستہ ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان یوکرین تنازع کے پائیدار حل کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

Read Previous

وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر آج ترکیہ روانہ ہوں گے

Read Next

ایران کیساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی، صدر ٹرمپ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular