عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

لندن:تیل بردار جہازوں پر پابندیاں نرم کرنے کے ممکنہ امریکی اقدامات کے پیشِ نظر سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 41 سینٹ، یعنی 0.39 فیصد کمی کے بعد 105.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 54 سینٹ، یعنی 0.55 فیصد سستا ہو کر 97.43 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

تیل کی قیمتوں میں یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے سپلائی پر دباؤ کم کرنے کیلئے مارچ میں ہنگامی ذخائر سے تیل جاری کرنے کے اعلان کے تحت 2 کروڑ بیرل سے زائد ڈیزل اور باقی ماندہ تیل جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

Read Previous

پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق حتمی رائے دینا قبل از وقت ہے، وزیر اطلاعات

Read Next

پشاور: دیر کالونی میں سکول حادثے کا مقدمہ درج، مالکان اور ٹھیکیدار نامزد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular