جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی یہ تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی جہاں جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا، اس اہم تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، عدالتی سٹاف اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی نجی دورہ انگلینڈ سے واپسی 21 اکتوبر کو ہوگی، جس کے بعد وہ دوبارہ اپنے عہدے کے فرائض سنبھالیں گے۔
اس دوران جسٹس منیب اختر عدالتی امور کی انجام دہی کے لیے قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دیں گے۔

Read Previous

عامر خان کے بھانجے اداکار عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا حکم

Read Next

پشاور اسکول سانحہ، متاثرہ خاندانوں کومعاوضہ دیا جائے گا، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular