روس سے تیل کی رسد بڑھنے کی توقعات کے باعث عالمی منڈی میں قیمتیں کم

لندن(فرنٹیئرنیوز)عالمی منڈی میں روس سے تیل کی رسد بڑھنے کی توقعات کے باعث تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 37 سینٹ، یعنی 1.31 فیصد کمی کے بعد 103 ڈالرز 35 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 1 ڈالر 30 سینٹ، یعنی 1.42 فیصد کمی کے بعد 90 ڈالرز 55 سینٹ فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

Read Previous

ایران جانے والے 135 تجارتی جہاز واپس موڑ دیے: امریکی فوج

Read Next

پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular