وسیم اکرم ڈراموں میں اداکاری کیلئے تیار، پہلے پراجیکٹ کی ہیروئن جانیے

کراچی(فرنٹیئرنیوز)پاکستان کے سابق اسٹار کرکٹر وسیم اکرم کی ٹی وی ڈراموں میں انٹری کی خبریں سامنے آگئیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم اکرم کو معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ کے ساتھ ایک نئے ڈرامے میں کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے، جس کی ہدایتکاری فہیم برنی کریں گے۔

ڈرامہ ابھی ابتدائی مراحل پر ہے اور فنکاروں سے بات چیت جاری ہے، تاہم کاسٹ کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔
وسیم اکرم اس سے قبل فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں اداکاری کر چکے ہیں، تاہم یہ ان کا پہلا ٹی وی ڈرامہ ہو گا۔
اس خبر پر اداکارہ جویریہ عباسی نے خوشی کا اظہار کیا، جبکہ بعض صارفین نے وسیم اکرم کی ممکنہ کاسٹنگ پر تنقید بھی کی۔

Read Previous

فٹبال کے بےتاج بادشاہ میسی کو آج بھی کس چیز کا پچھتاوا ہے؟

Read Next

ایف آئی اے امیگریشن کا نیا اسٹینڈنگ آرڈر جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular