نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث میڈیکل کے طلبا کا 11 اکتوبر کو ہونے والا این آرای امتحان ملتوی کردیا گیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پی ایم این ڈی سی کا کہنا ہے کہ این آر ای سٹیپ ون کا امتحان 11 اکتوبر کے بجائے 8 نومبر کوہوگا، بیرون ممالک سے میڈیکل تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کا قومی رجسٹریشن امتحان ہونا تھا۔
اعلامیے کے مطابق این آر ای امتحان ناگزیر حالات کے باعث ری شیڈول کیا گیا ہے، بیرون ملک سے میڈیکل تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کیلئے این آر ای امتحان لازمی ہے۔ این آر ای امتحان کے شیڈول میں تبدیلی کا پبلک نوٹس جاری کردیا گیا۔
اس سے قبل پاکستان پشاور میں میٹرک کے ضمنی امتحانات کے بعض پرچے بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔
پشاور تعلیمی بورڈ کے مطابق میٹرک ضمنی امتحانات دوم 2026 کے تحت 7 سے 10 اکتوبر تک ہونے والے تمام پرچے مؤخر کیے گئے ہیں۔
بورڈ کے کنٹرولر کا کہنا ہے کہ ملتوی کیے گئے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جبکہ 10 اکتوبر کے بعد ہونے والے امتحانات پہلے سے جاری کردہ نظام الاوقات کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔
