خدا کو مانیں لوگوں کو تنگ نہ کریں، یہ رویہ بربادی کا ہے،اب بھی وقت ہے خیبرپختونخوا میں کیے گئے اقدامات واپس لیں: محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (فرنٹیئر نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے خیبر پختون خوا میں کیے گئے اقدامات واپس لیں۔ خدا کو مانیں لوگوں کو تنگ نہ کریں، یہ رویہ بربادی کا ہے۔

’’ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کسی قیدی سے ملاقات نہ کرانا مجرمانہ فعل ہے، خدا کو مانیں لوگوں کو تنگ نہ کریں، یہ رویہ بربادی کا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کا وفد میرے چیمبر میں تھا اپوزیشن کا وفد کمیٹی روم میں تھا۔آپ لوگ خوشیاں منا رہے تھے کہ معاہدہ ہو گیا، اچانک علامہ ناصر عباس نے آ کر کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ معاہدہ نہیں ہو سکتا۔ ہم آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں، مذاکرات کو سبوتاژ کس نے کیا سب کو پتہ ہے، اس معاملے پر جتنا کم بولیں اچھا ہے

Read Previous

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی پولیس میں انسپکٹرز کی بھرتیوں سے متعلق اہم فیصلہ

Read Next

اسلام آباد: نوجوان نے پارکنگ میں خود کو گولی ماری،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular