نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد( فرنٹیئر نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی پولیس میں انسپکٹرز کی بھرتیوں سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کردیا۔
’’ عدالت عالیہ نے وفاقی پولیس میں انسپکٹرز کی بھرتیوں کے عمل کو عدالتی فیصلے سے مشروط کر دیا۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ براہ راست انسپکٹرز کی بھرتی کا عمل کیس کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔
عدالت نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس، ایڈیشنل آئی جی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف کمشنر، ڈپٹی سیکرٹری داخلہ، پبلک سروس کمیشن کو بھی جواب کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ایاز شوکت نے 39 سب انسپکٹرزکی درخواست پر سماعت کا حکمنامہ جاری کیا۔ درخواستگزاروں نے وزارتِ داخلہ کا 29 اپریل کا نوٹیفکیشن اورپبلک سروس کمیشن کا 11 اگست کا اشتہار چیلنج کررکھا ہے۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق درخواست گزاروکیل نے انسپکٹر کے عہدے پر براہِ راست بھرتیوں کو پولیس آرڈر 2002 کے آرٹیکل 7(3) کے منافی قرار دیا۔ وکیل کے مطابق پولیس آرڈر 2002 اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں نافذ العمل ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2019 کے فیصلے میں پولیس آرڈر 2002 کے نفاذ کو تسلیم کیا تھا
