وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کردی۔

وفاقی آئینی عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کردی،چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست مسترد کرنے کا حکم جاری کردیا۔

وفاقی آئینی عدالت نےدرخواست قابلِ سماعت ہونے کےمعاملے پر آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا،جس کے بعد درخواست مستردکرنےکا فیصلہ سنادیاگیا، بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں سزا معطلی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

Read Previous

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

Read Next

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران کے مختلف اقدامات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular