نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
پشاور (فرنٹیئر نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر بابر سلیم سواتی کے مبینہ اغواء اور فوری بازیابی کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔
کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کے کزن وقار احمد نے بازیابی کیلیے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے منتخب سپیکر کو سی سی پی او پشاور کی موجودگی میں مسلح اور نقاب پوش افراد نے اغواء کیا، جبکہ ان کی موجودہ جگہ، تحویل اور قانونی حیثیت کے بارے میں متعلقہ حکام سے جواب طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
وقار احمد خان نے سپریم کورٹ کے وکیل بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ کے توسط سے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکام اور پولیس کے متعلقہ افسران سے سپیکر کی بازیابی، ان کی سلامتی یقینی بنانے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے فوری عدالتی احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق صوبائی اسمبلی جیسے اہم آئینی ادارے کے منتخب سپیکر کا مبینہ اغواء نہ صرف ان کی ذاتی آزادی اور سلامتی کا معاملہ ہے بلکہ اس سے صوبے کے آئینی، پارلیمانی اور جمہوری نظام کے تحفظ سے متعلق سنگین سوالات بھی جنم لیتے ہیں۔
