نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
راولپنڈی (فرنٹیئر نیوز)پاک فوج کا فتح 2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کے توسیعی رینج ورژن کا کامیاب تجربہ
پاک فوج کا فتح 2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کے توسیعی رینج ورژن کا کامیاب تجربہ: فوٹو آئی ایس پی آر
پاک فوج نے فتح 2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کے توسیعی رینج ورژن کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جدید نیویگیشن صلاحیتوں اور جدید ترین ایویونکس سے لیس میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے اور دورانِ پرواز راستے میں تبدیلی کے ذریعے دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج (ER) میزائل کا کامیاب تجرباتی فائر کیا گیا۔ میزائل کی رینج میں اضافے سے پاک فوج کی دشمن کے علاقے میں دور دراز اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت مزید بہتر ہوگی۔
