کوئٹہ میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹس شہید

کوئٹہ(فرنٹیئرنیوز)کوئٹہ میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوکر گر کر تباہ ہوگیا، جس میں 2 پائلٹس شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج 12 اکتوبر 2026 کو دوپہر کے وقت پاکستان آرمی ایوی ایشن کا مشاق تربیتی طیارہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس افسوس ناک حادثے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹس شہید ہوگئے، جن میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور زیر تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے دونوں افسران کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

Read Previous

پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت

Read Next

خیبرپختونخوا میں امن کی بحالی کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں: گورنر فیصل کنڈی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular