نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
پشاور (فرنٹیئرنیوز) وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا لانگ مارچ کل 10 اکتوبر اور پرسوں 11 اکتوبر کو بھی شام تک صوابی کی طرف نہیں جائے گا۔ سہیل آفریدی نے اپنے لانگ مارچ کے نئے شیدول کا اعلان کر دیا۔ اس شیڈول کے مطابق سہیل آفریدی کو 11 اکتوبر کو شام تین بجے مردان شہباز گڑھی، تحصیل گڑھی کپورہ میں تقریر کرنا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ سہیل آفریدی نے اپنے لانگ مارچ کو پہلے طے شدہ اعلان کے مطابق پشاور سے نوشہرہ اور خیر آباد لے جانے کی بجائے پشاور سے مردان لے جانے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کے آج اعلان کردہ نئے شیڈول کے مطابق اب سہیل آفریدی کا لانگ مارچ کل 10 اکتوبر کو مردان جائے گا اور پرسوں 11 اکتوبر کو بھی مردان ہی رہے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سہیل آفریدی نے اب تک اپنے لانگ مارچ کے پروگرام اور روٹ میں مجموعی طور پر تین بار تبدیلی کی ہے، جس کی وجہ سے مارچ کے 3 مختلف پروگرام یا شیڈول سامنے آئے۔
