نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
جھنگ(فرنٹیئرنیوز)نان فارمل اینڈ لٹریسی ٹیچرز گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ،وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے کانوں میں جوں تک نہ رینگی ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق جھنگ سمیت پنجاب بھر کے نان فارمل اینڈ لٹریسی سکولوں کے ٹیچرز گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ،ٹیچرز سوشل میڈیا پر بھرپور مہم چلا رہے ہیں تاہم اس کے باجود وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگی
۔محکمہ تعلیم میں ٹیچرز کالز کرکے معلوم کرتے ہیں تو آگے سے بہانے بنائے جاتے ہیں کہ بجٹ آیا تھا واپس ہو گیا اور کوئی کہتا ہے کہ بجٹ ہی جاری نہیں ہوا ۔جس سے ٹیچرز کشمکش کا شکار ہیں اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہورہے ہیں
۔ٹیچرز کا کہنا ہے کہ وہ سیلری ٹائم پر نہ ملنے کی وجہ سے و ہ معاشی مسائل کا شکار ہیں ۔ہمار ا وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف سے مطالبہ ہے کہ نان فارمل اینڈ لٹریسی ٹیچرز کو وقت پر ہر ماہ سیلری دی جائے اور ابھی جو چار ماہ کی سیلری رکی ہے وہ فوری جاری کی جائے ۔
