سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی تعیناتی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اہم تفصیلات بتا دیں

راولپنڈی(فرنٹیئرنیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں سے دفاعی تعلقات قائم ہیں اور پاکستانی فوجی دستے بھی کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں تعینات ہیں۔مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب میں موجود پاکستانی فوجی دستے مختلف ڈومینز سے تعلق رکھتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعاون کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، جبکہ مکہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط کو مزید تقویت ملی ہے۔

 

Read Previous

چیئرمین سینیٹ کی تنزانیہ کے مستقل سفارتی مشن کے قیام، تجارت اور پارلیمانی تعاون کے فروغ کی تجویز

Read Next

سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی صحافیوں کا کوٹہ 2 فیصد اور ہاؤسنگ کوٹے میں شامل کی سفارش

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular