سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور (فرنٹیئر نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 172 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ کلم طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ضلعی انتطامیہ کے مطابق زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

 

Read Previous

اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس کا گرینڈ کومبنگ و سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری

Read Next

پی ٹی آئی لانگ مارچ سہیل آفریدی کی قیادت میں کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور کیلئے روانہ ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular