نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کے احکامات پر وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں مشترکہ گرینڈ سرچ آپریشنز کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر، مشکوک افراد اور قانون شکن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے
اسلام آباد پولیس کے پٹرولنگ یونٹس اور خصوصی سکواڈز شہر بھر میں مسلسل متحرک ہے اور اہم شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر مؤثر چیکنگ جاری ہے ۔سرچ آپریشنز کے دوران مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے
اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ اور شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ دورانِ چیکنگ اور شناخت و دستاویزات کی جانچ پڑتال کے عمل میں پولیس سے تعاون کریں۔
شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص، گاڑی یا سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں،اسلام آباد پولیس شہریوں کے تعاون سے وفاقی دارالحکومت کو مزید محفوظ بنانے کے لیے پر عزم ہے۔
