ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی،کہاں کہاں بادل برسیں گے ، تفصیلات پڑھیں

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں 6 سے 7 اکتوبر تک بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اورراولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بارشوں کے نئے سلسلے کے باعث مختلف علاقوں میں موسم کے درجہ حرارت میں بھی کمی کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 6 اور 7 اکتوبر کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ بارشوں کے پیش نظر صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اسی طرح لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، جھنگ اور فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ موسم کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات مکمل رکھے جائیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش کا امکان ہے۔جڑواں شہروں میں بارش کے باعث بعض مقامات پر سڑکوں پر پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور ان کے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔خیبرپختونخوا میں بھی آج رات سے 7 اکتوبر تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش متوقع ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں موسم زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔

 

Read Previous

خیبر پختونخوا کا مسئلہ سیاست نہیں، دہشت گردی ہے، خواجہ آصف

Read Next

سینیٹ استحقاق کمیٹی کااجلاس، پی آئی ایف ڈی کی وائس چانسلر سے متعلق ریکارڈ طلب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular