ایمرجنسی لگی تو پی ٹی آئی کے لیے میں اکیلا ہی کافی ہوں، گورنر کے پی

پشاور(فرنٹیئرنیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبہ بچانے کے لیے ایمرجنسی لگانا ضروری ہوا تو ضرور لگائیں گے اور اگر ایمرجنسی لگی تو میں اکیلا ہی پی ٹی آئی کے لیے کافی ہوں۔

اپنے ایک بیان میں گورنر کے پی نے کہا کہ صدر، وزیرِ اعظم و دیگر ادارے اگر سمجھیں کہ حالات خراب ہیں تو ایمرجنسی لگنے کی گنجائش ہوتی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ ابھی یہ چھپ رہے ہیں اور گرفتاریاں دے رہے ہیں، میں ان کی طرح بھڑکیں نہیں مارتا، میدان لگا تو ان کو دیکھ لوں گا۔

گورنر نے کہا کہ کیا لانگ مارچ ہو رہا ہے؟ پشاور میں کچھ ہو رہا ہے؟ کوئی بینر دیکھا؟ لانگ مارچ میں صرف خود ساختہ گرفتاریاں اور روپوشیاں دیکھیں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوابی پار کرکے تو دکھائیں، ایک مہینہ لگ جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

Read Previous

ایرانی ریال کی قدر پھر زمین بوس، ایک ڈالر 26 لاکھ 88 ہزار ریال تک پہنچ گیا

Read Next

سہیل آفریدی کا آج لکی مروت سے لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular