ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 سرغنہ سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان(فرنٹیئرنیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی، بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا خراجِ تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو آپریشن میں ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی کو سراہا۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک میں امن و استحکام کے لیے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہادری اور عزم کی تعریف کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Read Previous

امریکی اور اسرائیلی سکیورٹی پر انحصار زیادہ دیر نہیں چلے گا ، ایران کی متحدہ عرب امارات کو تنبیہ

Read Next

لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular