لانگ مارچ ختم کرنے کیلئے پی ٹی آئی کو غیر مشروط فیصلہ کرنا ہوگا، شیری رحمان

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل مذاکرات میں جو حتمی بات ہوتی ہے میڈیا کے ذریعے سب کے سامنے رکھیں گے ، ہماری کوشش ہوگی کہ کل مذاکرات اختتام کو پہنچیں ۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہناتھا کہ یہ طویل مذاکرات نہیں ہیں ، پی ٹی آئی کو غیر مشروط طور پر لانگ مارچ ختم کرنا ہوگا ، پی ٹی آئی نے جواب کے لیے وقت مانگا ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی لانگ مارچ کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرچکی ہے ، فوج اور پولیس کے جوانوں سمیت عوام شہید ہورہے ہیں ، دہشتگردی کا معاملہ پیپلزپارٹی کے لیے ریڈ لائن ہے ،ہم نے مذاکرات میں ایک دوسرے کو وقت دینے پر اتفاق کیا ہے ، ہم نے بداعتمادی کا اظہار نہیں کرنا ہے ۔

 

Read Previous

9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو فیصلہ کن طاقت کے ساتھ نمٹا جائے گا، کور کمانڈر کانفرنس

Read Next

مہنگائی کی شرح 11.53 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ مہنگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular