نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد (فرنٹیئر نیوز) وفاقی دارالحکومت میں کے علاقہ شہزاد ٹاؤن میں لڑکے نے پسند کی شادی کر کے اپنی جان جوکھوں میں ڈال دی،بیٹی والے خوش،لڑکے کے والد نے بیٹا اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا۔
والد نے دوسری شادی کروائی تو بیٹے نے دوسری بیوی کو طلاق دیکر ایف آئی آر کرانے کا بدلہ فوری لے لیا،تفصیل کے مطابق عبد الاحد ولد منیر احمد نے اپنی پسند کی شادی 22اپریل 2026 کو ،،س،،نامی لڑکی سے کی،والد منیر احمد نے اپنے بیٹے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کروا دیا۔
جس پر پولیس نے مقدمہ نمبر 895/26 درج کر کے لڑکی کے والد کو اٹھا لیا ،جب مدعی مقدمہ کے بیٹے نے 164کا بیان دیا تو مقدمہ ختم کر دیا گیا،دوسری جانب لڑکے عبد الاحد کو والدین نے گھر بلا کر انکی شادی کہیں اور کر دی،ٹھیک ایک ہفتہ بعد لڑکے نے دوسری بیوی کو طلاق دیکر پہلی کے پاس واپس لوٹ آیا۔
اب لڑکے عبد الاحد نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ انکی گاڑی آلٹو جو کہ انکے والد اور ماموں نے لیکر کہیں فروخت کر دی ہے اور ساتھ میری بیوی ،،س،،کو دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں کہ انہیں قتل کر دیا جائے گا،میری ارباب اختیار سے اپیل کے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے،
