نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان ایسے مذاکرات سے رہا نہیں ہونے والے،پی ٹی آئی خود بھنور میں پھنس چکی ہے اور اسے صرف فیس سیونگ چاہیے ۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی خود بھنور میں پھنسی ہوئی ہے، اسے فیس سیونگ چاہیے جو مذاکرات کی شکل میں مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں کلیدی کردار بیرسٹر گوہر اور علامہ راجہ ناصر عباس کا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی ایسے مذاکرات سے ممکن نہیں۔
ان کے مطابق جب تک لاکھوں لوگ سڑکوں پر نہیں ہونگے کسی نے عمران خان کی رہائی کے مسئلے پر غور ہی نہیں کرنا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ عمران خان کی رہائی کے لیے ایسا مارچ کریں گے جس کی ‘ناکامی کا کوئی تصور بھی نہ کرے’ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ ایسا تب کریں گے جب ‘کسی کی دخل اندازی نہیں ہوگی’۔
