نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگے گی؟۔۔ گورنر راج نافذ ہوگا یا کچھ ؟۔وزیراعظم فیصلہ اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد کریں گے تاہم کے پی میں گورنر راج لگانے یا نہ لگانے سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت ابھی تک کوئی اجلاس نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگے گی، گورنر راج نافذ ہوگا یا کچھ ؟ اس حوالے سے وزیراعظم فیصلہ اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سیاسی صورتحال پر وزیراعظم کی زیر صدارت کوئی اجلاس نہیں ہوا، کے پی کے کی صورتحال پر فیصلہ وزیر اعظم اعلی قیادت سے مشاورت کے بعد کریں گے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف امریکا اور برطانیہ کا 13 روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی، عالمی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں، انہوں ںے لندن اسٹاک ایکس چینج کا بھی دورہ کیا اور وہاں خطاب کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم بھی بن گئے۔
