نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
راولپنڈی (فرنٹیئرنیوز)این سی سی آئی اے راولپنڈی کا سیٹلائٹ ٹائون میں غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈائون۔61افراد گرفتار،تفتیش جاری۔
ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق کمرشل مارکیٹ میں قائم کال سینٹر پر چھاپہ مارا گیا، مجموعی طور پر 61 افراد گرفتار کیے گئے، کارروائی میں 71 موبائل فونز اور 155 لیپ ٹاپس برآمد ہوئے۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان فارن لون ریکوری سکیم کے ذریعے بین الاقوامی فراڈ میں ملوث، شہریوں کو دھمکا کر رقوم بٹورہے تھے۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
ڈی جی این سی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ غیر قانونی کال سینٹرز ملک کی ساکھ کے لیے خطرہ ہیں ، اور این سی سی آئی اے کا سائبر فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی ۔شہری سائبر جرم کی اطلاع ہیلپ لائن 1799 پر دیں یا قریبی سرکل میں رپورٹ کریں۔
