رضیہ کمپلیکس میں ڈکیتی کی واردات ، پولیس ملزمان کو ٹریس کرنے میں چکرا کر رہ گئی

اسلام آباد(فرنٹیئر نیوز)وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کھنہ کی حدود رضیہ کمپلیکس میں ڈکیتی کی واردات میں پولیس ملزمان کو ٹریس کرنے میں چکرا کر رہ گئی،کمپلیکس کے گارڈز اور دیگر سیکورٹی میئر منٹ کا بغور جائزہ لیے جانے کا عمل شروع کر دیا گیا

معلومات کے مطابق طلال ٹاؤن مسلح ڈکیتی،اور رضیہ کمپلیکس میں مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کی تفتیش تیزہو گئی ہے،
واقعے کے بعد پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا۔ کرائم سین یونٹ شواہد اکٹھے کر رہا ہے، جبکہ طلال ٹاؤن اور گردونواح کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق وقوعہ کے وقت کا سیلولر ڈیٹا بھی جانچا جا رہا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور اہم شاہراہوں پر ناکہ بندی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ مزید پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا

،ذرائع کا کہنا ہے کہ رضیہ کمپلیکس کے پرائیویٹ گارڈ سمیت سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جائیگی

Read Previous

ٹیکس چوری پکڑنے کے لیے ایف بی آر کا’’اے آئی‘ ‘‘پر مبنی جدید سسٹم تیار

Read Next

ٹرمپ نے رواں ہفتے ایران کے ساتھ مزید مذاکرات کا امکان ظاہر کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular