نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
کراچی(فرنٹیئرنیوز)نادیہ خان نے پریشے سے پاکستانی ثقافت کی نمائندگی سے متعلق سوالات کے بجائے جم کے کپٹروں پر سوال کیےپاکستانی فیشن ڈیزائنر پریشے عدنان نے نیویارک فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد ایک ٹی وی انٹرویو میں ذاتی نوعیت کے سوالات کیے جانے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی پر حال ہی میں عامر عدنان برانڈ کی سی ای او پریشےعدنان کا انٹرویو کیاگیا،جس کے دوران فیشن اورعالمی سطح پر پاکستانی ثقافت کی نمائندگی سےمتعلق سوالات کے بجائے انکی ذاتی زندگی اور جم کلیکشن سے متعلق گفتگو کی گئی۔
میزبان نے پریشے عدنان سےسوال کیا کہ کیا انکے والدین جم کلیکشن کے نسبتاً بولڈ ڈیزائنز پر رضامند ہیں؟ پریشے نے جواب دیا کہ انہیں ہمیشہ اپنے والدین کی مکمل حمایت حاصل رہی ہے۔
فیشن ڈیزائنر کاکہناتھاکہ عالمی سطح پر اپنےکام اورپاکستانی ثقافت کو اجاگرکرنے کے بعد وطن واپسی پر ان سے جم کے کپڑوں اور سوشل میڈیا پرفٹنس ریلز سے متعلق سوالات کیے گئے،جو انکےخیال میں ان کے کام کے بجائے غیر متعلقہ موضوعات تھے۔
پریشے عدنان کےمؤقف کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی حمایت ملی، اداکار یاسر حسین نے بھی انٹرویو میں موضوعات کے انتخاب پر سوال اٹھاتے ہوئے انٹرویو لینے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
